ملکی تاریخ میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کا تعلق خیبر پختونخوا سے نکلا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزادکشمیر گلگت بلتستان سمیت4 چیف سیکرٹریز کا تعلق خیبر پختونخوا سے پاکستان کی انتظامی تاریخ میں ایک منفرد اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ۔

ملک کے چار اہم صوبائی و علاقائی یونٹس میں چیف سیکرٹریز کے اعلیٰ ترین عہدوں پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران امریکہ امن معاہدے کیلئے متحرک، دنیا کی نظریں پاکستان پر جم گئیں

یہ غیر معمولی صورتحال ملکی انتظامی ڈھانچے میں قابلیت اور میرٹ کی بالادستی کی عکاس ہےجس نے ثابت کر دیا کہ پیشہ ورانہ مہارت صوبائی سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی۔

آزاد کشمیر میں خوشحال خان جبکہ گلگت بلتستان میں ارشد مہمند بطور چیف سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی کر رہے ہیں۔

انتظامی تقرریوں کی تفصیلات کے مطابق اس وقت شہاب علی شاہ بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق احمد خان نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں کل اہم پریس کانفرنس کرینگے

اسی طرح خیبر پختونخوا کے معروف بیوروکریٹ شکیل قادر خان بلوچستان میں چیف سیکرٹری کے منصب پر فائز ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان