فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران امریکہ امن معاہدے کیلئے متحرک، دنیا کی نظریں پاکستان پر جم گئیں

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان نے ایک بار پھر امریکہ اور ایران کو قریب لانےکیلئے کوششیں تیز کردیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران ،امریکہ معاہدے کیلئے سرگرم، تہران پہنچ گئے ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ایران دورے کے ساتھ ہی دنیا بھر کی نظریں ایک بار پھر پاکستان پر جم گئیں، دنیاامن کے حوالے سے پاکستان اور سپہ سالار عاصم منیر کو سراہانے لگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق احمد خان نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں کل اہم پریس کانفرنس کرینگے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ایران روانہ ہوتے ہی عالمی سطح پر خبر بریکنگ نیوز بن گئی۔ بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں ہلچل مچ گئی۔ دنیا بھر میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کے بعدپاکستان کے حوالے سے پہلی بار فاریکس فیکٹری پر خبر نمایاں طور پر چلنے لگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امن معاہدے کیلئے سرگرم ہونے پر دنیا بھر میں آئل ، سونا ،چاندی کی مارکیٹس پر اثر واضح طور پر پڑنے لگا

عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے سونا اور چاندی خریدنا شروع کردی ،سونے اور چاندی کی قیمتوں میںاچانک تیزی دیکھنے میں آئی ۔