لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ شروع، لاہور میں پنجاب پولیس کی کارروائی ، غلام محی الدین دیوان کو رات گئے گھر سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس درجن سے زائد افراد کا تحریک انصاف کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کے گھر چھاپہ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال،سول کپڑوں میں ملبوس افراد گھرکا دروازہ پھلانگ کر داخل ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،عمران خان کی رہائی کامطالبہ
غلام محی الدین دیوان کی اہلیہ صباء دیوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات کو پنجاب پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کر اہل خانہ پر تشدد کیا اور غلام محی الدین دیوان کو بھی ساتھ لے گئے
دروازہ پھلانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔یاد رہے کہ لاہور سے مہاجرین کی نشست پر منتخب ہونیوالے غلام محی الدین پر 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اظہر صادق کو بڑا جھٹکا، عبدالرشید نوشاہی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے غلام محی الدین دیوان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا جبکہ آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی
آزاد کشمیر انتخابات سے قبل پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس درجن سے زائد افراد کا تحریک انصاف کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کے گھر چھاپہ
غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دیوان صاحب گزشتہ کئی سالوں سے مہاجروں کی سیٹ پر لاہور سے الیکشن جیتتے آرہے ہیں۔ pic.twitter.com/Z6c9XW3V47
— Muhammad Umair (@MohUmair87) May 22, 2026
دیوان محی الدینپی ٹی آئی رہنما اور لاہور کے معروف تاجر بھی ہیں گزشتہ کئی سالوں سے مہاجروں کی سیٹ پر لاہور سے الیکشن جیتتے آرہے ہیں




