مظفرآباد

مظفرآباد؛ سخت سکیورٹی اقدامات کیلئے انتظامیہ نے بڑے فیصلے کرلئے

مظفرآباد:کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفر آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفر آباد، نیلم اور جہلم ویلی، سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی اور نیلم نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء اور عید الاضحیٰ کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے والے امور زیر بحث لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ناظم اعلیٰ محکمہ جنگلات کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک

اس موقع پر کمشنر مظفر آباد ڈویژن نے ہدایت کی کہ موجودہ ملکی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مطابق حکومتی پالیسی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔

تمام انٹری پوائنٹس پر ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے اجتماعات کے دوران مرکزی عید گاہ ، مساجد ، مدارس ، امام بارگاہوں کے مقامات پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

گیسٹ ہاوسز ، ریسٹ ہاؤس، ہوٹلز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والوں کا روزانہ کی بنیاد مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے اور اس حوالہ سے ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے ہوٹلز/ ریسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگا چکن اور بیف بیچنے پر مظفرآبادانتظامیہ کا سخت ایکشن، دکاندار حوالات بند

انہوں نے ہدایت کی کہ عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مجسٹریٹس اور پولیس آفیسران کی مامورگیاں عمل میں لائی جائیں۔

عید الضحیٰ کے موقع پر بالخصوص اور موسم گرما میں سیاح حضرات کی کثیر تعداد میں آمد متوقع ہے۔ سیاح حضرات کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔