مسجد نمرہ کے اطراف ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے کونسے طریقے اختیار کئے گئے ہیں؟

مشاعر مقدسہ کے ترقیاتی امور کی نگران کدانہ کمپنی نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق میدان عرفات کی مسجدِ نمرہ جو سال میں صرف ایک دن کے لیے کھولی جاتی ہےکے اطراف 85 ہزار مربع میٹر اراضی پر شیڈ سٹرکچر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امسال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے: ترجمان وزارتِ مذہبی امور

شجر کاری جبکہ گرمی کو کم کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے جدید پھوار پھینکنے والے خصوصی پنکھے نصب ہیں۔

ان اقدامات سے گرمی کی شدت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ عازمین حج کو آمدورفت میں آسانی کے ساتھ عبادت کے دوران زیادہ آرام دہ ماحول ملے گا۔

ترقیاتی منصوبے کے تحت میدان عرفات میں مسجد نمرہ کے علاوہ جبل الرحمہ کے اطراف میں بھی راہداریوں کو سایہ دار بنانے کے لیے 2000 سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خطبہ حج 35زبانوں میں نشر ہوگا، اردو ،پنجابی اور پشتو بھی شامل

میدان عرفات میں مختلف مقامات پر 320 شیڈز اور 350 پھوار والے پنکھوں کی تنصیب کی گئی۔ مسجد کے اطراف میں 150 سے زائد واٹرکولرز بھی نصب ہیں۔

عرفات کے میدان میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے لچک دار راستے اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹریکس بنائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری امدادی یونٹس کو پہنچنے میں کوئی مشکل نہ ہو۔