عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم خوشگوار نہیں بلکہ شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم رہے گا، جہاں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں محکمہ موسمیات نے بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25 مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا جو عید کے دنوں میں شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 25 مئی سے شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے، جبکہ یہ صورتحال 26 مئی سے 31 مئی تک مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شدید گرمی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں25مئی سے 31مئی تک شدید ہیٹ ویو کا امکان
کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔




