ایل اے 40 ویلی ون :مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز،پارٹی ٹکٹ کیلئے بڑی بیٹھک

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں، حلقہ ایل اے 40 ویلی ون کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے امیدواروں میں مقابلہ شروع ہوگیاا۔

آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و سابقہ امیدوار اسمبلی ثمر سراج چوہدری کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: ساجد حسین ، حبیب اللہ بٹ جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد،نوٹیفکیشن جاری

اجلاس میں حلقہ ایل اے 40 ویلی ون کے امیدوار خوشحال احمد بٹ سے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

نصیر احمد خان سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون اور سردار ارشاد مغل کراچی ڈویژن نے شرکت کی، آئندہ آزاد کشمیر انتخابات، پارٹی ٹکٹوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے دوران خوشحال احمد بٹ کی سیاسی خدمات، عوامی رابطہ مہم، حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنےوالی فائبرآپٹک کیبلز اجازت سے مشروط کرنے کی دھمکی

ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ، کارکنوں کی رائے اور پارٹی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کی جائے گی تاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر سکے۔

شرکاءنے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقیاتی وژن اور مضبوط تنظیمی اتحاد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم کرے گی۔

ثمر سراج چوہدری نصیر احمد خان ، سردار ارشاد مغل صاحب نے خوشحال احمد بٹ کو مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کی اور بھرپور الیکشن کمپین چلانے پر اتفاق کیا گیا۔