سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں،وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈا پور کی بحالی کی درخواست دائر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ،وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیر اعلی بحالی کی درخواست دائر کردی۔

ذرائع کے مطابقشیر افضل مروت کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سابق پوزیشن پر بحالی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، پاسپورٹ جاری

شیرافضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی اور آئین سے متصادم ہے۔

شیرافضل مروت نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ سزایافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔

دائردرخواست میںموقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورسے استعفیٰ ایک سزایافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد گوجرہ :ایمز کالج کے پرنسپل حمزہ برہان قتل، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا

درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

شیر افضل مروت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ دباؤ کے تحت لیا گیا۔درخواست میں استدعا کی کہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے استعفے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخکئے جائیں۔