سابق فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، پاسپورٹ جاری

لندن (کشمیر ڈیجیٹل)سابق فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے،برٹش حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔

محمد عامر نے چند برس پہلے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیاتھا، تمام قانونی کارروائی اور ٹائم پریڈ مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیاہے

محمد عامر نے چھتیس ٹیسٹ، اکسٹھ ون ڈے اور باسٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائدنگی کی۔عامر کی اہلیہ نرجس خان برطانوی شہری ہیں،

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کیخلاف شکست،شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان

محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں۔محمد عامر نےگزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی شہریت ملنے کے بعد اب تکنیکی طور پر ان کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ہمراہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے، تمام قانونی مراحل اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب وہ باقاعدہ شہریت حاصل کرچکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سلہٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کو محمد عامر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا، جس میں ایک صارف نے برطانوی شہریت ملنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ ماضی میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود بھی برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد آئی پی ایل میں میں شریک ہوئے تھے۔