جتھہ برداروں کو فیصلوں کا اختیار نہیں ،پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے،شاہ غلام قادر

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آذاد جموں و کشمیر و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایکشن کمیٹی کا کندھا استعمال کر کے الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔

جتھہ برداروں کو فیصلوں کا اختیار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہم ریاست کو بے اختیار کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جس کو سیاست کا شوق ہے آ ئے اور الیکشن میں حصہ لے آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا-

پیپلز پارٹی موجودہ نظام کیخلاف سازش میں شریک ہے بھٹو نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر پاکستان کو دولخت کیا اور آج ایک بار پھر پیپلز پارٹی تقسیم کشمیر کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔۔

یہ فتنہ اس نظام کیخلاف سازش ہے لیکن ہمیں اپنی نیتوں اور قیادت کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے مسلم لیگ ن ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :سینئر صحافی رانا شبیر راجوری راولپنڈی میں لٹ گئے، ملزمان ویران جگہ چھوڑ کر فرار

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ پونچھ کی دھرتی میں پاکستان گریز رجحانات میں اضافہ ہوا ہے میں ان عقل کے اندھوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پونچھ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے لوگوں نے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر قربانیاں دی ہیں۔۔

آج سرزمین پونچھ کے لوگوں کا مسلم لیگ ن سے والہانہ لگاؤ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔پونچھ کے لوگ پہلے بھی پاکستانی تھے اور آج بھی پاکستانی ہیں جن کے ذہنوں میں فتور ہے وہ اپنے ذہن سے دور کر لیں پونچھ کے لوگوں نے پہلے بھی تحریک آزادی کی بنیاد رکھی۔۔

آج ایک بار پھر اس ریاست کے وجود کو خطرات لاحق ہیں آپ نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ پہلی حکومتی جماعت ہے جو الیکشن سے بھاگ رہی ہے

پیپلز پارٹی الیکشن سے پہلے الیکشن ہار چکی ہے یہ الیکشن سے فرار ان کے شکست خورد ہ ذہنوں کی علامت ہے لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہےکہ جس نے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا اس کا بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے نہیں ملیں گےپیسہ ورلڈ بینک کا دیتی حکومت پاکستان ہے اگر کسی جگہ سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو مسلم لیگ ن اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا بھی جانتی ہے۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ ہمیں کسی انتخابی اتحاد کی ضرورت نہیں ہمارے پاس ہر حلقہ میں اتنے الیکٹیبلز موجود ہیں کہ فیصلہ کرنے مشکل ہو رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور فتنہ الخوارج کے روابط بے نقاب، مبینہ آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے انتخابی منشور اور اپنی سابقہ حکومتی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اور دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائےگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھمنی کے مقام پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ڈویژنل ڈآئریکٹر نسواں محترمہ ڈاکٹر رشیدہ خانم کی۔ اپنے کنبہ و قبیلہ سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔۔

اس موقع پر سابق وزاء حکومت و مرکزی نائب صدور چوہدری محمد یاسی گلشن، سردار طاہر انور خان، سردار نسیم احمد سرفراز خان، سردار عبدالخالق وصی، سحرش قمر،جاوید شریف ایڈووکیٹ،خواجہ عمران اشرف, سردار ارشد نیازی، سردار اورنگزیب، سردار قمر جہانگیر، سردار عبدالجبار خان، سردار محمد فاروق اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔

تقریب کی صدارت صدر خواجہ عمران اشرف نے کی۔شاہ غلام قادر نے ڈاکٹر رشیدہ خانم اور ان کے ساتھیوں کو قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور اپنی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آمدہ الیکشن میں خواتین چادر کا تقدس بحال رکھتے ہوئےاپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں نکلیں ۔۔

مسلم لیگ کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں مسلم لیگ ن آپ کو جائز مقام دے کر آپ کےحقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل دے گی۔

سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن چوری کرنے کیلئے کچھ عناصر کی ملی بھگت سے الیکشن ملتوی کروانے کی سازش کر رہی ہے

لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

دیگر مقررین نے صدر جماعت کو شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پونچھ پر خوش آمدید کہتے ہوۓ کہا ہے دن کو منتخب عوامی نمائندوں کو ڈنگر کہنے والے رات کو اس اسمبلی میں جانے کیلیے کیا کیا جتن کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی آمدہ انتخابات میں اپنی شکست کو بھانپتے ہوئے الیکشن سے فرار حاصل کرنے کیلئے بہانے بنا رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے 25مئی سے قبل انتخابات کا شیڈول جاری کرے ہم کسی صورت پیپلز پارٹی کی ناجائز حکومت کو مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔