آزادکشمیر :سینئر صحافی رانا شبیر راجوری راولپنڈی میں لٹ گئے، ملزمان ویران جگہ چھوڑ کر فرار

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے سینئر صحافی اور نائب صدر کشمیر پریس کلب میرپور رانا شبیر راجوروی کو راولپنڈی کے علاقے منڈی موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق ایک ٹیکسی ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود دو مسلح افراد نے انہیں روک کر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی موبائل فون اور تقریباً دو لاکھ روپے نقدی چھین لی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کیخلاف شکست،شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان

ملزمان واردات کے بعد بزرگ صحافی کو ایک ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ ان کا چشمہ بھی ساتھ لے گئے۔اس افسوسناک واقعے کی صحافتی اور سماجی حلقوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور راولپنڈی و اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے لوئر چھتر آلڑہ پل سے شہری کی دریا میں چھلانگ، ریسکیو آپریشن جاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سالہ بزرگ صحافی کے ساتھ اس نوعیت کی واردات نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

صحافتی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں خصوصاً بزرگ افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔