بارش

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتراضلاع میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک گیر طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی: محکمہ موسمیات کا ہائی الرٹ

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چندمقامات پر بارش کی متوقع ہے اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر،سوات ، مالم جبہ ، کوہستان ، باجوڑ،کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ ، ایبٹ آباد، پشاور،صوابی، مردان، مالاکنڈ، پاڑہ چنار، کرم،بنوں،ڈی آئی خان، لکی مروت،کرک اور وزیر ستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ راولپنڈی،جہلم، چکوال، اٹک،مری،گلیات ،سرگودھا، نورپورتھل ، خوشاب ، جھنگ، میانوالی،لیہ، بھکراور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سمیت ملک میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بعداز دوپہر شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ ژوب، سبی ، بارکھان ، لورالائی،موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔