مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ خوراک آزادکشمیر ضلع حویلی میں آٹابحران کے حوالے سے سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔
ترجمان محکمہ خوراک نے واضح کیا کہ ضلع حویلی اور دیگر تمام اضلاع میں آٹاکی فراہمی اور ترسیل کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے ۔
محکمہ خوراک حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں عوام الناس کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کالا رہا ہے ۔۔
ضلع بھر میں قائم ڈپوؤں اور آٹا ڈیلیران کی مسلسل نگرانی بھی کی جارہی ہے تا کہ شہریوں کوکسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع حویلی کی ضلع باغ میں مقیم آبادی کو بھی ضلع حویلی کے کوٹہ سے ہی آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قمر کاظمی نےاسسٹنٹ کمشنرحویلی کا چارج سنبھال لیا، ٹرانسپورٹ فٹنس چیکنگ کا حکم
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع حویلی سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں عوام کو آٹا کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک کا فیلڈ عملہ متحرک ہے اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
محکمہ خوراک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر آٹا کی دستیابی ، ترسیل کی موثر مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔
آٹاکی کمی کے حوالہ سے آنے والی شکایات کی محکمہ خوراک سختی سے تردید کرتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ نہ صرف ضلع حویلی بلکہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں عوام الناس تک آٹاکی فراہمی احسن طریقہ سے جاری ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: جیپ حادثے کا شکار،10 افراد زخمی ، 3 کی حالت تشویشناک
البتہ گزشتہ ماہ پاکستان میں نافذ لاک ڈاؤن و ٹرانسپورٹیشن کی کمی کی وجہ سے آٹا کی ترسیل میں عارضی تعطل پیدا ہوا تھا جواب ختم ہو چکا ہے اور اب ضلع حویلی یا دیگر کسی بھی ملحقہ علاقہ میں آٹاکی کوئی کمی نہ ہے۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع حویلی سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں عوام کو آٹا کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک کا فیلڈ عملہ متحرک ہے اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
محکمہ خوراک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر آٹا کی دستیابی ، ترسیل کی موثر مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔
آٹاکی کمی کے حوالہ سے آنے والی شکایات کی محکمہ خوراک سختی سے تردید کرتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ نہ صرف ضلع حویلی بلکہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں عوام الناس تک آٹاکی فراہمی احسن طریقہ سے جاری ہے
، البتہ گزشتہ ماہ پاکستان میں نافذ لاک ڈاؤن و ٹرانسپورٹیشن کی کمی کی وجہ سے آٹا کی ترسیل میں عارضی تعطل پیدا ہوا تھا جواب ختم ہو چکا ہے اور اب ضلع حویلی یا دیگر کسی بھی ملحقہ علاقہ میں آٹاکی کوئی کمی نہ ہے۔