راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پر یس کانفرنس کرتےھ ہوئے کہا کہ بھارت نے 29ستمبر کو ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیا۔
بھارت نے 29ستمبر کو ایک اور ڈرامہ رچایا ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر آپریشن سے متعلق بتایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک اور فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی جانب سے اسٹیج کیا گیا ہے
،29 ستمبر کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کور نے ایک ٹوئٹ کیا۔بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گرد کو مارا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 29 ستمبر کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کور نے ایک ٹوئٹ کیا جو کہ بھارتی کور کے جوائنٹ سرچ آپریشن سے متعلق تھا، بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر آپریشن سے کیا گیا
اس آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ساڑھے سات گھنٹے بعد بھارتی ملٹری کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ دی گئی
احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مارا گیا شخص محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، ایسی خبروں سے اڑی اور پہلگام کی یاد تازہ ہوگئی۔
30 ستمبر کو دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشتگرد کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد آصف الیاس عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے ہوئی اور دعویٰ کیا گیا کہ دہشتگرد کا تعلق پاکستان سے ہے بھارتی ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات فراہم کیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے بعد میں جو تفصیلات فراہم کیں اس میں دہشت گرد کا نام آصف الیاس سے جوڑ دیا گیا جبکہ محمد آصف یہاں آپ سب کے سامنے بیٹھا ہے۔
اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا جہاں آصف الیاس نے میڈیا کو حقیقت سے آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق بھارتی حکام نے اس جعلی کارروائی کو ‘آپریشن شیروالی’ کی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا گیا
بھارتی فوج نے الزام عائد کیا کہ آصف فوجی خطے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، جن میں ہالان حملہ اور ڈی کے جی حملہ شامل ہیں، جبکہ اس کے گروپ کے مزید 3 ارکان کو بھی مختلف کارروائیوں میں مارنے کا دعویٰ کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اندرونی ناکامیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے ‘فالس فلیگ آپریشنز’ کا سہارا لینا ایک پرانی حکمتِ عملی ہے۔
بھارت کا فالس فلیگ کا جھوٹا بیانیہ مسترد، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سابق فوجی جوان محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

آصف نے بتایا کہ میرا نام محمد آصف ہے، میں اٹک کا رہنے والوں ہوں ، مجھے دوستوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر چل رہاہے کہ آپ کو بھارتی فوج نے شہید کردیا۔۔
، پھر مجھے بھارتی نمبروں سے فون آنا شروع ہو گئے، سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ بھارت نے میرا ڈیٹا استعمال کر کے جھوٹی کارروائی میں شہید کر دیاہے
، مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے، میں تو بھر میں بیٹھاہوں، پھر یہ بات میں نے اپنے یونٹ میں بتائی کہ یہ باتیں چل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ نمبر بلاک کر تے جائیں ،
آئی ایس پی آر والے آپ سے رابطہ کریں گے ،پھر آئی ایس پی آر والوں نے رابطہ کیا ہے ۔میں نے 2000 میں فوج میں بھرتی ہوا، 2005 میں ایس ایس جی جوائن کی ، 18 سال نوکری کی اور پھر 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہوا،
اس کے بعد میں نے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ڈیوٹی کی، تین چار ماہ سے راولپنڈی میں اپنے گھر میں رہ رہاہوں، بھارت کا یہ گھناونا اور جھوٹا الزام ہے، میں اس کی مذمت کرتاہوں اور الحمدواللہ زندہ ہوں اور آپ کے سامنے ہوں، میرے پاس شناختی کارڈ بھی ہے اوراگر کہیں تو وہ بھی دکھا سکتاہوں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارتی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشتگرد تنظیموں کو سپانسر کرتا ہے،
بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ سب کے سامنے ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نریندر مودی سمیت تمام انتہا پسند ہندو حکام ریاستی سطح پر کی جانے والی دہشتگردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں،
بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے، بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام خود دنیا کے سامنے لارہے ہیں، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے، ہمارا سوال ہے کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟
انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ آپریشن شیرانوالی میں بڑی کامیابی ملی ہے، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور چہرہ ہے، ہمارا ہمسایہ ایک گھٹیا اور کم ظرف ملک ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور افغان طالبان دہشتگردی کے ایک ہی چہرے مہرے ہیں ۔ امن کی آشاکے گن گانے والے خود سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، اس بار بھارت کو دردناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ حرمین الشریفین کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، مکہ مشترکہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے ۔




