لانس نائیک شاہ حسین شہید کی نمازِ جنازہ ادا،کمانڈنٹ پنجگور رائفلز کا اظہار تعزیت

پنجگور (کشمیر ڈیجیٹل) وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے بمبور رائفلز (فرنٹیئر کور نارتھ) کے لانس نائیک شاہ حسین کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے گرمکان، ضلع پنجگور میں ادا کر دی گئی۔

جس کے بعد شہید کو ان کے آبائی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر کا سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلر لگانے کا اختیار ختم

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور (نارتھ) بمبور رائفلز کے جری جوان لانس نائیک شاہ حسین سوئی کے مقام پر فرض کی کی اداکاری کے دوران دفاعِ وطن کی خاطر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے تھے۔

شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے پہنچایا گیا، جہاں گرمکان میں پی ٹی سی ایل (پی ٹی سی ایل) ایکسچینج کے قریب واقع فٹبال گراؤنڈ (جنازہ گاہ) میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز، ڈپٹی کمشنر پنجگور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)، علاقے کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات، سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا شہید کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنیوالے جذبات سے معطر تھی۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے شہید کے اہلِ خانہ سے خصوصاً ملاقات کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: پی ٹی آئی کے ضلعی صدر صاحبزادہ عمران پذیر کا ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

انہوں نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید لانس نائیک شاہ حسین کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر حکام اور مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کی سرحدوں اور امن و امان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کی یہ بے مثال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔