قمر کاظمی نےاسسٹنٹ کمشنرحویلی کا چارج سنبھال لیا، ٹرانسپورٹ فٹنس چیکنگ کا حکم

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) اسسٹنٹ کمشنر قمر کاظمی نے حویلی کہوٹہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل وہ تحصیلدار حویلی کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

جہاں انہوں نے محکمہ مال میں اپنی بہترین کارکردگی، دیانتداری اور عوامی خدمت کے باعث ایک اچھی شہرت حاصل کی۔

دورانِ تعیناتی انہوں نے اپنے فرائض نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے جس پر عوامی حلقوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: سی ٹی ڈی میں 472نئی آسامیوں کی منظوری ، نوٹیفکیشن جاری

چارج سنبھالتے ہی اسسٹنٹ کمشنر قمر کاظمی نے فوری طور پر ٹریفک پولیس سے حویلی کے مضافاتی علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی مکمل تفصیلات اور فٹنس سرٹیفکیٹس طلب کر لیے ہیں۔۔

جسے شہریوں نے ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اور غیر معیاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور عہدِنو کا کرشماتی معمار،حویلی کی شان

عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قمر کاظمی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حویلی کے جملہ مسائل کے حل، بہتر انتظامی امور اور عوامی فلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔