رازیل : پیراگلائیڈنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، 55 سالہ شخص ہلاک

برازیل (کشمیر ڈیجیٹل) آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا خواب چند لمحوں میں موت کے خوفناک منظر میں تبدیل ہو گیا،فضا میں آزادانہ پرواز کرنے والا 55 سالہ شخص اچانک بے قابو پیراگلائیڈر کے ساتھ زمین کی طرف گرنے لگا۔

 دیکھتے ہی دیکھتے اس کی پرواز ایک المناک حادثے میں بدل گئی اور بالآخر اس کی لاش گھنے جنگل سے برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں پیراگلائیڈنگ کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 55 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

55سالہ شخص معمول کے مطابق پیراگلائیڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک دورانِ پرواز اس کا توازن بگڑ گیا۔اسی دوران پیراگلائیڈر کا وِنگ (پَر) اچانک مڑ گیا۔ اس غیر متوقع صورتحال کے باعث پیراگلائیڈر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ہوا میں تیزی سے گھومنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی فضاؤں میں پرواز: پیراگلائیڈنگ کا نیا مرکز مظفرآباد

 چند لمحوں کے اندر وہ بلندی سے نیچے کی جانب گرنے لگا اور قریبی جنگل میں جا گرا۔حادثے کے وقت پیش آنے والی صورتحال نے ایک معمول کی تفریحی سرگرمی کو جان لیوا واقعے میں تبدیل کر دیا۔ پیراگلائیڈنگ کرنے والے شخص کو خود کو سنبھالنے یا صورتحال پر قابو پانے کا موقع نہ مل سکا۔

واقعے کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیوں کے دوران 55 سالہ شخص کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔

افسوسناک خبر کے سامنے آنے پر پیراگلائیڈنگ کے شوقین افراد اور فضائی کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بھی یہ واقعہ ایک تشویشناک یاد دہانی بن گیا۔پیراگلائیڈنگ ایک ایسا فضائی کھیل ہے جس میں موسم، ہوا کی رفتار، آلات کی حالت اور حفاظتی انتظامات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نیلم اسٹیڈیم مظفرآباد میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب، پیراگلائیڈرز کا زبردست فضائی مظاہرہ

معمولی تکنیکی خرابی یا موسم کی اچانک تبدیلی بھی خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔اس حادثے نے ایک مرتبہ پھر فضائی کھیلوں کے دوران احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ہے۔ بلندیوں پر پرواز کرنے کا شوق رکھنے والے 55 سالہ شخص کے لیے یہ سفر زندگی کی آخری پرواز ثابت ہوا