میرپور میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام گڑھ(کشمیر ڈیجٹیل)ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کے احکامات پر اسلام گڑھ پولیس کی مؤثر کارروائی، خواتین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار۔ 

 ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پولیس اسلام گڑھ محمد ارشد نے ہمراہ پولیس ٹیم دو مختلف کارروائیوں کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں :یورپ کی سپر مارکیٹوں میں فریجوں پر سائبر حملوں کے مقاصد کیا ہیں؟

 متاثرہ خاندان نے ایس ایس پی میرپور کے روبرو پیش ہو کر شکایت کی کہ ان کی بیٹی کو نامعلوم موبائل نمبر سے مسلسل بلیک میل کیا جا رہا ہے، جس کے باعث پورا خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

 ایس ایس پی میرپور نے معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے سائبر کرائم برانچ میرپور کو فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 سائبر کرائم برانچ میرپور نے محض ایک گھنٹے کے اندر ملزم کی شناخت کر لی، جس کی شناخت زبیر عباس ولد شاہ محمد، قوم وینس راجپوت، ساکن چاک ہریام میرپور کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :45 سالہ غیر شادی شدہ خواتین کو بھی بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ

ایس ایچ او تھانہ پولیس اسلام گڑھ محمد ارشد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دورانِ تفتیش ملزم کے زیرِ استعمال موبائل فون کی جانچ پڑتال کے دوران خواتین کو بلیک میل کرنے سے متعلق مواد اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایس پی میر پور خرم اقبال نے کہا کہ خواتین کو بلیک میل کرنے، ہراساں کرنے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔