مظفرآباد: سی ٹی ڈی میں 472نئی آسامیوں کی منظوری ، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)میں 472 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی ۔

محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی آسامیوں میں پولیس افسران، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز، کانسٹیبلز، ٹیکنیکل ایکسپرٹس اور ریڈیو آپریٹرز شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ثالثی ناکام نہیں ہوئی، بھارت اپنی پوزیشن واضح کرے ،عباس عراقچی

حکام کے مطابق نئی بھرتیوں سے انسداد دہشتگردی کارروائیوں، انٹیلیجنس کلیکشن، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور حساس علاقوں میں فوری رسپانس کی صلاحیت بہتر ہوگی جبکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔