امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں ایران کا معاملہ ایک میزائل بھی فائر کئے بغیر کامیابی سے انجام دیدیا تھا۔
ایک انٹرویو میں سابق صدر اوباما نے کہا کہ وہ ایران سے 97 فیصد افزودہ یورینئیم نکلوانے میں کامیاب رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے چین روانگی سے قبل ایران کو نئی دھمکی دیدی
اوباما نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے ہی نہیں کہ یہ خوش اسلوبی سے ہوا اور نہ ہمیں بہت سے لوگوں کو قتل کرنا پڑا اور نہ ہی آبنائے ہرمز بند کرنا پڑی۔
سابق صدر اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کی شروع کردہ ایران جنگ کے اہداف بھی حاصل نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر شدید تنقید کی تھی۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے آخر کار اُس وقت بڑی کامیابی حاصل کی جب بارک اوباما صدر بنے، اوباما نہ صرف ایران کیلئے نرم مؤقف رکھتے تھے بلکہ ان کےحق میں چلےگئے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ اوباما نے ایران کو دوبارہ طاقت اور استحکام حاصل کرنےکا بڑا موقع فراہم کیا، اوباما دور میں سیکڑوں ارب ڈالر اور 1.7 ارب ڈالر نقد رقم طیاروں کے ذریعےتہران بھیجی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کیساتھ مذاکرات ،امریکی نائب صدر نے پیشرفت کا دعویٰ کر دیا
یہ اتنی بڑی رقم تھی کہ جب وہ وہاں پہنچی تو ایرانی خود بھی نہیں جانتےتھےکہ اس کا کیا کریں،ایرانیوں نےاس طرح پیسے کبھی نہیں دیکھے تھےاور نہ ہی آئندہ کبھی دیکھیں گے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو سب سے آسان شکار مل گیا تھا جو ایک کمزور اور نادان امریکی صدر کی صورت میں تھا۔




