گلگت بلتستان اسمبلی کے جنرل انتخابات 2026 میں مجموعی طور پر 403 امیدوار حصہ لیں گے جن میں 272 آزاد امیدوار اور 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں، 8 خواتین امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزنے23،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے22، جمعیت علماء اسلام نے9،اسلامی تحریک پاکستان نے 10،جماعت اسلامی نے6،مجلس وحدت المسلمین نے7امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان: پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ، ڈیموکریٹک پارٹی پر پابندی
استحکام پاکستان پارٹی نے15، پاکستان عوامی تحریک نے1، پاکستان نظریاتی پارٹی نے10، ایم کیو ایم نے6،عوامی ورکرز پارٹی نے4، عوامی نیشنل پارٹی نے1 ،عوامی پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے1،تحریک تحفظ پاکستان پارٹی نے1،پاکستان مسلم لیگ نے 11، پاکستان مسلم لیگ (ق)نے 1،پی پی پی ٹاور گروپ نے 1،سنی اتحاد کونسل نے 1اور تحریک لبیک پاکستان کابھی 1 امیدوار جنرل انتخابات میں حصہ لے گا۔
اسی طرح 272 آزاد امیدوار بھی جی بی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ خواتین امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی ، استحکام پاکستان پارٹی ،پی این پی کی ایک ایک ،آزاد حیثیت سے5 جبکہ یعنی کل 8خواتین امیدوار جنرل انتخابات میں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، ن لیگ کا 19امیدواروں کا اعلان ،5حلقے خالی کیوں چھوڑے؟
خواتین امیدواروں میں سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی والدہ شاہدہ بھی شامل ہیںجنہیں پاکستان تحریک انصاف نے نامزد کیا ہے لیکن تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشان بلا نہیں مل سکا ہے بلکہ مختلف انتخابی نشان الاٹ ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں 7جون کو انتخابات ہوں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے جبکہ کئی الیکٹیبلز نے اپنے آشیانے بھی تبدیل کئے ہیں۔




