مظفرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈالی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے سڑک پر نکل کر دھرنا دیا اورجہلم ویلی روڈ بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈالی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام علاقہ سڑکوں پر نکل آئے، جہاں مظاہرین نے بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اہم جہلم ویلی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا اور دھرنا دے دیا، جس کے نتیجے میں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کی جائے،وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ کا نوٹس
اس احتجاج کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ گڑھی دوپٹہ کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام نے مشتعل مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے اور ان کے مطالبات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا، جس کے بعد مظاہرین نے پرامن طور پر دھرنا ختم کر دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے دوبارہ بحال کروا دیا۔
🚨 ٹنڈالی میں لوڈشیڈنگ پر عوام سڑکوں پر، جہلم ویلی روڈ بند،جس کو بعد میں پولیس نے مذاکرات سے کھلوا دیا۔ pic.twitter.com/FOr7CjJEPV
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) October 1, 2026




