الیکشن کمیشن گلگت بلتستان: پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ، ڈیموکریٹک پارٹی پر پابندی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کردیئے جبکہ گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف گلگت بلتستان نے اسمبلی الیکشن 2026 کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا جبکہ انتخابی مفاہمت کے تحت اپنی اتحادی جماعت ایم ڈیلیو ایم کو 4 نشستیں بھی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: پاک فوج کے جوان حوالدار سید رضوان حیدر فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، جس پر چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط ہیں، پارٹی نے گلگت بلتستان کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کو حتمی شکل دیدی ۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت تسلیم نہ کیے جانے کے باعث امیدوار مختلف انتخابی نشانات پر آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم اتحاد کے تحت محمد الیاس صدیقی (ایم ڈبلیو ایم) کو جی بی اے-1 گلگت-I، ریاض اکبر (ایم ڈبلیو ایم) کو جی بی اے-5 نگر-II، محمد کاظم میثم (ایم ڈبلیو ایم) کو جی بی اے-8 سکردو-II، اور وزیر اظہر مہدی (ایم ڈبلیو ایم) کو جی بی اے-9 سکردو-III سے نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدواروں میں عتیق پیرزادہ جی بی اے-2 گلگت-II، سید سہیل عباس جی بی اے-3 گلگت-III، ذوالفقار علی بہشتی جی بی اے-4 نگر-I، اور نیک نام کریم جی بی اے-6 ہنزہ سے شامل ہیں۔

بلتستان ڈویژن میں راجہ محمد زکریا خان مقپون کو جی بی اے-7 سکردو-، ڈاکٹر محمد شریف کو جی بی اے-10 سکردو-، سید محسن زیدی کو جی بی اے-11 کھرمنگ، اور ایڈووکیٹ محمد حسن شگری کو جی بی اے-12 شگر سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔استورکیلئے جی بی اے-13 استور- سے شاہدہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم:سیکرٹری جنرل ن لیگ طارق فاروق کی سختی سے تردید

دیامر میں نوشاد عالم (جی بی اے-15 دیامر،اسید عابد اقبال (جی بی اے-16 دیامر،حاجی کامن (جی بی اے-17 دیامر، ایوب قریشی (جی بی اے-18 دیامرکو ٹکٹ جاری کردیئے گئے

غذر سے شیر عظیم خان (جی بی اے-19 غذر-I)، ندیم رفیق (جی بی اے-20 غذر- راجہ جہانزیب (جی بی اے-21 غذر تھری کو نامزد کیا گیا ہے۔

گانچھے میں محمد اختر خان (جی بی اے-22 گانچھے- عبدالرحیم (جی بی اے-23 گانچھے- صداقت حسین (جی بی اے-24 گانچھے کو نامزد کردیاگیا ۔

Scroll to Top