آئی جی آزادکشمیر کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی عوام کی خدمت اور ریاست کے نوجوانوں کی کمانڈ میرے لئے باعث فخر ہے ، احتجاج شہریوں کا حق ہے، پرامن احتجاج سے کسی کو نہیں روکیں گے، سرکاری املاک، اہلکاروں پر حملہ کرنیوالوں کو معاف نہیں کرینگے۔
ایک انٹرویو میں آئی جی آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے جوان تعلیم یافتہ ، محب وطن، درد دل رکھنے والے ،عوامی خدمت سے سرشار ہیں جو علاقائی ترقی اور معاشرتی امن کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔
آزادکشمیر پولیس کے جوان چاہتے ہیں کہ ریاست کے اندر امن کی صورتحال برقرار رہے اور چیزیں بہتر سے بہتر انداز میں چلیں ۔
آزادکشمیر پولیس کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، فورسز کو اندرونی اور بیرونی دونوں مقامات پر چیلنجز کا ہی سامنا ہوتا ہے ، آزادکشمیر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے اور وہ ایسی ایسی جگہ تعینات ہے جہاں پاک فوج تعینات ہے اس سے بھی آگے ایل او سی پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ۔
آئی جی آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ایل او سی کے قریب ہے ، وہ کسی بھی وقت فساد پیدا کرسکتا ہے ۔ خواہ وہ دہشتگردی کی صورت می ہو یا ایل او سی سے دراندازی کی صورت میں ۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کے اندر جب بنیان مرصوص معرکہ حق کا جشن منارہے تھے تو دشمن نے ہمارے جوانوں کو شہید کردیا۔
آئی جی کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آزادکشمیر میںماضی قریب میں احتجاج ہوئے جس میں پولیس اہلکار شہید ہوئے ، شہری بھی شہید ہوئے ، پولیس اہلکاروں کیساتھ ناروا سلوک اپنایا گیا ۔ پولیس اہلکاروں پر حملے کئے گئے ۔ اس طرح کے احتجاج میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ تھرڈ پارٹی اپنا کردار ادا کرتی ہے ۔
آئی جی کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ پانی ، بجلی ، آٹے گیس کیلئے نکلے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں وہ اپنے حق کیلئے نکلتے ہیں ، پولیس کو مارنے تھوڑا نکلتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ میں اختلافات شدید،مظفرآباد کی اہم شخصیت زاہد امین کاشف کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر کے مقابلے میں اگر آزادکشمیر کو دیکھا جائے تو الحمد اللہ یہاں کافی حدتک معاملات بہتر ہیں ۔ آزادکشمیر میں حالات کشیدہ کرکے جواز پیدا کیا جانا مطلوب ہوتا ہےکہ دیکھیں جی پاکستان کے علاقے کشمیر میں کیا حالات ہیں ؟ اس چیز کو ہمیں دیکھ کر چلنا ہوگا۔ تھرڈ پارٹی اکثر گڑبڑ کرجاتی ہے ۔
ہمارا کام ہے عوام کا تحفظ اگر احتجاج کی کال دی ہے توہم ان کا تحفظ کریں گے لیکن اگر سرکاری املاک ، پولیس اہلکاروں اور عوامی جان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پھرحملے کرنیوالوں کو معاف نہیں کرینگے ۔
آئی جی کیپٹن ریٹائرلیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے لوگ الحمد للہ محب وطن اور بہترین سوچ کے مالک ہیں مگر کچھ لوگ خطے میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کچھ ایسے لوگ پکڑے گئے جو علاقے کی لوکیشن تک دشمن کو رسائی دینے کی کوشش کررہے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: تاج محل ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 14 کمرے، فیملی ہال مکمل تباہ،1 کروڑ سے زائد نقصان
آئی جی کیپٹن ریٹائرلیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کرائم بہت کم ہے ۔ مگر کرائم کی رجسٹریشن بہت کم ریشو میں کیونکہ برادریوں کی سطح پر معاملات طے کرلئے جاتے ہیں ۔ یہاں پڑھے لکھے لوگ ضرور ہیں مگر یہاں اخلاقی صورتحال کا فقدان ہے کہ یہاں باہر سے آنیوالوں کو عزت بہت کم دیتے ہیں جس کیلئے تربیت کا ہونا لازمی ہے ۔
آئی جی کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں انفراسٹریکچر مسائل بہت زیادہ ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کیلئے پولیس لائنوں میں رہائشی سہولیات نہیں، تھانوں میں بیٹھنے اور آنے جانے کے بہت سے مسائل ہیں ۔ محکمانہ سطح پر جب اہلکاروں کو ریلیف نہیں ملے گا، معاشی تنگی کا سامنا ہوگاویلفیئر نہیں ہوگی تو ایسی صورتحال میں پولیس اہلکاروں کا سارا غصہ عوام پر ہی نکلے گا۔
آئی جی کیپٹن ریٹائرلیاقت علی ملک نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آئی جی پنجاب عثمان انور نے پنجاب پولیس میں بڑی اصلاحات لائے ،پنجاب پولیس میں ویلفیئر کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے جس کے مطابق ہم ایڈیٹوریل تیار کئے ۔
آئی جی کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر پولیس میں اصلاحات لانے کیلئے پنجاب کیساتھ ہمارا ایک ایم او یوز سائن ہونے جارہا ہے ۔ اس حوالے سےحکومت پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی کے تعاون سے بہت سارے پراجیکٹ آزادکشمیر میں لانچ کررہے ہیں ۔




