اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن آزادکشمیر شدید اختلافات کا شکار،پیرا شوٹر کی مسلم لیگ میں آمد کے ساتھ ہی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پارٹی قیادت سے نالاں دکھائی دیتی ہے ۔
دوسری جانب آزادکشمیر کے مختلف حلقوں میں بھی مسلم لیگ ن کیلئے پیراشوٹر چیلنج بن کر سامنے آنے لگے ، مظفرآباد میں بھی مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت وسابق چیئرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن زاہد امین کاشف پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اتر پردیش : پاکستانی ساختہ پنکھا نصب کرنے پر مدرسہ سیل
جس کے بعد سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے قریبی ساتھی اور سابق چیئرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن زائد امین کاشف کی پاکستان مسلم لیگ ن سے بڑھتی ہوئی ناراضگی سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گئی ۔
مسلم لیگ ن کے اندر بعض معاملات پر اختلافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا زائد امین کاشف مسلم لیگ نون سے اپنی راہیں جدا کرنے جا رہے ہیں یا مستقبل میں کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٓآئندہ الیکشن میں موقع ملا تو ریاست کے ہر فرد کو خوشحال کرینگے، وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور
زائد امین کاشف کے سیاسی فیصلے آزاد کشمیر کی سیاست پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں جبکہ پارٹی کارکن بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیںجبکہ زاہد امین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہدامین کے پارٹی قیاد ت سے اختلافات اور پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
زاہد امین کاشف مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنمائوں میں شامل ہیں ۔ وہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں چیئرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ اپنے دور حکومت میں دبنگ فیصلے دیئے




