وزیراعظم کی محکمہ ان لینڈ ریونیو تقریب میں شرکت، افسران میں اعزازی شیلڈز تقسیم

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ایوان وزیراعظم مظفر آباد میں محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب میں چیف سیکرٹری خوشحال خان سیکرٹری مالیات حسن مسعود،، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو محمد یونس میر،کمشنر ان لینڈ ریونیو نارتھ زون باصل صدیق کی شرکت۔

کمشنر ان لینڈ ریوینیو سائوتھ زون سید انصر علی اور سیکرٹری اے جے کے سی بی آر ڈاکٹر شازیہ حبیب سمیت محکمہ ان لینڈ ریونیو کے سینئر افسران و دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا،قیامت خیز زلزلے سے تباہی،درجنوں افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں زمین بوس

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے سینئر آفیسران کو اعزازی شیلڈز، کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد دیں۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر کہا کہ محکمے نے نہ صرف مقررہ اہداف مکمل کئے بلکہ مقررہ ٹیکس اہداف سے زائد ریونیو وصولی کو یقینی بناتے ہوئے ریاست کے مالی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے محکمہ ان لینڈ ریونیو کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی محکمہ ان لینڈ ریونیو اسی شاندار کارکردگی کو جاری رکھے گا۔

سیکرٹری ان لینڈ ریونیو یونس میر نے وزیراعظم کو محکمے سے متعلق آگاہ کیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش وجذبے، جانفشانی اور محنت سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔