راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) سی ایم ایچ کے سامنے واقع تاج محل ہوٹل کی بالائی منزل میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہوٹل کے 14 کمرے، ایک فیملی ہال اور دوسری منزل مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ۔۔
ہوٹل میں مقیم مسافروں کا قیمتی سامان بھی آگ کی نذر ہوگیا ہوٹل مالکان محمد امیر خان اور محمد سلیم خان کے مطابق آتشزدگی سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٓآئندہ الیکشن میں موقع ملا تو ریاست کے ہر فرد کو خوشحال کرینگے، وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور
عینی شاہدین کے مطابق آگ تیزی سے پوری بالائی منزل تک پھیل گئی تاہم مقامی شہریوں اور نوجوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
مقامی نوجوان عدنان اکبر بٹ اور کامران اکبر اپنے ذاتی واٹر ٹینکرز سمیت موقع پر پہنچ گئے اور وصال ایمبولینس سروس کے رضاکاروں اور شہریوں نے انتہائی جانفشانی سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے پڑخچے اڑادیئے، شرقی باغ میرا حلقہ ،یہاں سے الیکشن لڑونگا،سردار تنویر الیاس
بروقت امدادی سرگرمیوں کے باعث آگ کومزید پھیلنے روک دیا گیا شہریوں نے الزام عائد کیا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے موقع پر پہنچیں اور ضلعی انتظامیہ بھی سوئی رہی اور بروقت متحرک نہ ہو سکی ۔۔
تاہم شہریوں کی اپنی مدد آپ کے تحت کوششوں کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
ہوٹل مالکان اور شہریوں کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں بجلی کی بار بار بندش، ہائی اور لو وولٹیج کے مسائل کے باعث اس نوعیت کے متعدد واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :شیر کا بڑا وار، پی ٹی آئی رہنما چوہدری وحید ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ شہریوں نے حکومت اور محکمہ برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وولٹیج کے مسائل کے مستقل حل اور فائر ایمرجنسی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔۔




