بھارت میں بھی معرکہ حق کی گونج، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں تقریب،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہداء اور غازیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں سفارتی حکام، ماہرین اور کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ وطن کے دفاع میں دی گئی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی :صدر زرداری

تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

ان پیغامات میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی کامیابی، قومی یکجہتی اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر اسٹرٹیجک اور بین الاقوامی امور کے ماہرین کے ویڈیو پیغامات بھی دکھائے گئے جن میں ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پروفیسر ڈاکٹر رابعہ اختر اور ڈین قیوم شامل تھے۔

مقررین نے معرکہ حق کو پاکستان کی عسکری اور سفارتی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ تعالیٰ نے ’’معرکہ حق‘‘ میں ہمیں عظیم فتح سے سرخرو کیا : وزیر اعظم شہباز شریف

ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال انہی دنوں پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کے ساتھ دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا کر خطے میں طاقت کا توازن واضح کیا۔

ناظم الامور نے کہا کہ موثر سفارتکاری اور ابلاغی حکمت عملی کے باعث پاکستان کا موقف عالمی سطح پر مضبوط انداز میں اجاگر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ فتح معرکہ حق :قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نےنڑول اسٹیڈیم میں شاندار دفاعی نمائش کا افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مضبوط دفاعی صلاحیت رکھنے والی قومیں ہی حقیقی معنوں میں خودمختار رہتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

Scroll to Top