اللہ تعالیٰ نے ’’معرکہ حق‘‘ میں ہمیں عظیم فتح سے سرخرو کیا : وزیر اعظم شہباز شریف

’’  معرکہ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ  کی پاکستان مانومنٹ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری حکام نے بھر پور شرکت کی ۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر علیم خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے “معرکہ حق” میں حاصل ہونے والی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ معرکہ ایک عظیم فتح میں تبدیل ہوا ۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدبرانہ اور جرات مندانہ قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

افواج پاکستان نے دشمن کی جانب سے رات میں کئے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا ۔  جس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات ، کارروائی  اور میزائل سسٹمز کی درست نشانہ بازی نے دشمن کوشکست سے دوچار کیا ۔

وزیراعظم نے اس کامیابی پر کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرنے کرنا چاہیے ۔

شہباز شریف نے 10 مئی کو “معرکہ حق” کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہر سال قومی سطح پر جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا تاکہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبات کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں  کہا کہ یہ دن آئندہ تاریخ میں ہمیشہ قومی عزم و حوصلے کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

Scroll to Top