فتح خیل پولیس اسٹیشن پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، فائرنگ تبادلے میں2 پولیس اہلکار شہید

بنوں (کشمیر ڈیجیٹل) بنوں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو پولیس کے جوان شہید جبکہ دو زخمی ہیں۔۔

دو سول افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں دھماکے کی وجہ سے پوسٹ کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔۔

سیکورٹی فورسز ملبے کو صاف اور کلیئر کرنے میں مصروف۔ خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کی کوشش کی جس کو ٹارگٹ پے پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے فائر کر کے اڑا دیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق، فیلڈ مارشل،ایئرچیف مارشل،نیول چیف کی افسران، جوانوں،قوم کو مبارکباد

دھماکےسے سول گھروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گھروں کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاع ہےسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کی کوشش کی جس کو ٹارگٹ پے پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے فائر کر کے اڑا دیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر تحویل میں لینے کا دعویٰ

سکیورٹی فورسز کے مطابق بنوں کینٹ پر خود کش حملے کی اطلاعات درست نہیں۔ گاڑی کے ٹکرانے سے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سول گھروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا جبکہ کئی گھروں کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاع ہےپولیس ، سیکورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے

Scroll to Top