مارکہ حق کی پہلی برسی کے موقع پر، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،ایڈمرل نوید اشرف،چیف آف دی نیول اسٹاف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر سٹاف کی قوم اور مسلح افواج کے تمام افسران اور جوانوں کو دلی مبارکباد۔
تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے پیغام میں کہ اکہ یہ دن گہرے احترام، تشکر اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جانے والا یہ دن ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور اتحاد کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنوں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام
مسلح افواج پاکستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں اور اس قوم کے ساتھ اپنے اٹوٹ رشتے کا اعادہ کرتے ہیں جس کی وہ فخر سے خدمت کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق کی فتح کا جشن منانے اور ہمارے شہداء اور سابق فوجیوں کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جا رہی ہے، اور ان کی بہادری اور بے لوث خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جنہیں پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے۔
معرکہ حق قوم کے سفر میں ایک اہم سنگ میل بن گیا جو قومی عزم، عسکری مہارت اور تزویراتی پختگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کامیابی نے نہ صرف قومی اعتماد کو تقویت بخشی بلکہ پاکستان کو ایک ذمہ دار علاقائی استحکام کے طور پر بھی قائم کیا جو زبردست فوجی صلاحیتوں کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے ۔
معرکہ حق کے دوران پاکستان کے پُرعزم ردعمل نے دشمن کی سازشوں، جھوٹےپروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے اور غلط معلومات پر مبنی مہمات کو بے نقاب کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنیان مرصوص، مارکہ حق، 7 مئی سے 10مئی تک کیا ہوا؟اہم رپورٹ سامنے آگئی
جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کی ساکھ کم ہو گئی۔ پراکسی دہشت گردی سمیت روایتی اور ہائبرڈ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، مسلح افواج نے زمین، فضائی، سمندر، سائبر اور معلوماتی ڈومینز میں اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے اور وسائل کی عدم مطابقت کے باوجود مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس کو تقویت دی ہے۔
معرکہ حق مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، جس نے ان کی مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔
یہ دن خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کی بھی توثیق کرتا ہے۔
پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بامعنی مذاکرات، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ایک مضبوط اور متحد قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ، مسلح افواج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قابل، چوکس اور پوری طرح تیار ہیں۔




