بلوچستان،کیپٹن ڈاکٹر شرجیل مشتاق نےموت کی کشمکش میں مبتلا 50سے زائد افراد کو بچالیا

بلوچستان، فتحپور تھکیالہ(کشمیر ڈیجیٹل)خاندانی دشمنی کی انتہا۔ پانی کے کنویں میں زہر ملا دیا ۔پانی پینے کے بعد 50 سے زائد لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں چلے گئے۔

فتح پور تھکیالہ لنجوٹ سےتعلق رکھنے والے پاک فوج کےنوجوان کیپٹن ڈاکٹر شرجیل مشتاق نے بلوچستان کے دور افتادہ علاقہ میں 50سے زائد لوگوں کی زندگیاں بچا کر عظیم کارنامہ انجام دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق، فیلڈ مارشل،ایئرچیف مارشل،نیول چیف کی افسران، جوانوں،قوم کو مبارکباد

تفصیلات کے مطابق فتح پور تھکیالہ لنجوٹ آزادکشمیر سےتعلق رکھنے والے کیپٹن ڈاکٹر سردار شرجیل مشتاق بلوچستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے میں خاندانی دشمنی کی بنیاد پرمقامی شرپسندوں نے پانی کے کنویں میں زہر ملا دیا۔جس کا پانی پینے کے بعد تقریبا پچاس لوگ بے ہوش ہو گئے۔

یہ ایسا علاقہ ہے جہاں کوئی طبی مرکز یا سہولت دستیاب نہیں ہیں۔ایسے میں جب پاک فوج کو اطلاع ملی تو ڈاکٹر شرجیل مشتاق کو یہ مشن دیا گیا کہ وہ فوری طور پر ضروری سامان اور سٹاف لیکر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لوگوں زندگیاں بچائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر تحویل میں لینے کا دعویٰ

ڈاکٹر شرجیل مشتاق نے اس چیلنج کو قبول کیا اور ضروری سامان اور سٹاف کیساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور عارضی کیمپ لگا کر فوری طور پر طبی امداد دینا شروع کر دی ،کئی گھنٹوں کی تگ و دو اور محنت کے بعد تمام متاثرہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

بلوچستان میں انسان دشمنی کے ایسے واقعات انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز ہیں۔اور طبی سہولیات کا فقدان اور زیادہ خطرناک ہے۔۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ،یاسر بٹ،چوہدری یسین کا افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش

کیپٹن ڈاکٹر شرجیل مشتاق نے اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں کو جس احسن طریقے سے ادا کیا ہے اس نے اہلیان فتح پور تھکیالہ کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔۔۔

Scroll to Top