صدر مملکت آصف علی زرداری نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور روسی عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں یومِ فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روس کے صدر اور وہاں کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عظیم محب وطن جنگ میں حاصل ہونے والی یہ فتح انسانیت کے خلاف فاشزم کے خاتمے کی علامت ہے۔ انہوں نے اس تاریخی موقع پر فاشزم کے خلاف دی گئی بے مثال قربانیوں کو یاد کیا اور ان عظیم قربانیوں کو بھرپور طریقے سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی ، امریکی صدر نے اعلان کردیا
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان موجودہ دوستی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے رشتے کو مستقبل میں مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو سکے۔
President Asif Ali Zardari felicitated President Vladimir Putin & the people of Russia on Victory Day, paying tribute to the sacrifices made in the fight against fascism & reaffirming Pakistan’s commitment to stronger 🇵🇰-🇷🇺 friendship & cooperation. @KremlinRussia_E
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 9, 2026




