مظفرآباد: معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان کی بے مثال کامیابی کے ایک سال پورے ہونے پر آزادکشمیر حکومت کے زیراہتمام 10 مئی 2026ء کو آزاد کشمیر بھر میں افواج پاکستان ، اداروں اور سویلین افراد کو ہدیہ سپاس پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔
دن کا آغاز مساجد میں فجر کی نماز کے بعد دعائے شکر اور شہداء کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر ایکس اکاونٹ پروفائل تصویر دھائی بعد تبدیل، معرکہ حق،بنیان مرصوص نمایاں
یادگار شہداء چھتر چوک مظفرآباد میں صدر گرامی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ پھولوں کی چادر چڑھائیں گے ۔
معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں شاندار نمائش کا انعقاد کیاجائیگا جس میں پاک آرمی اور حکومتی محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز لگائے جائیں گے ۔
پاکستان کی بہادر افواج نے مورخہ 10 اور 11 مئی 2025ء کی درمیانی شب نہایت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں آپریشن’’بنیان مرصوص‘‘کر کے ہندوستانی افواج کے ٹھکانوں پر کامیاب حملے کیے اور دشمن کی فوج کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق ، آزادکشمیر بھر میں جشن فتح کی تقریبات جاری، ریلیاں، پاک فوج کو خراج تحسین پیش
پاک افواج نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کے زندہ دل عوام افواج پاکستان کی پشت پر موجود رہے۔
یاد رہے کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کو سال مکمل ہونے پر ملک بھرمیں جشن منایا جا رہاہے، 10مئی کی صبح پاکستان نے بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور بھارت نے چند گھنٹوں میں ڈھیر ہو کر جنگ بندی کر لی۔




