ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ میں رکھنے کا روشن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گی۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ کمرشل پارٹنرز اور براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں ہمیشہ کی طرح لازمی قرار دیا ہے، کیونکہ وہ اس روایتی ٹاکرے کو انتہائی اہمیت کے حامل سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان کا این سی سی آئی اے کو ایک اور خط، موبائل فون واپس مانگ لیا

ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول اور ٹورنامنٹ کی تفصیلات:

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے باضابطہ شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے منعقد ہوگی۔

کل یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ 14 ٹیموں پر مشتمل یہ بڑا ٹورنامنٹ آئندہ برس مورخہ 02 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔