وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب پیٹرولیم لیوی میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئے فیصلے کے بعد مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیاجس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،پٹرول 14روپے 92پیسے ، ڈیزل 15روپے مہنگا
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ کر دیا ہےتاہم ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول پر لیوی 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل پر بھی 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد لیوی کی نئی شرح 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا طوفان،گھی ،چینی، کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ سرکاری اعلان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہونے کے آفٹر شاکس،مہنگائی شرح مزید بڑھ گئی
پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی لیوی عوام پر اضافی بوجھ ڈال سکتی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی سے محدود پیمانے پر صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



