اسلام آباد( خصوصی رپورٹ نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد وصدر ، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا دورہ آزادکشمیر ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے اور انہوں نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مظفر آباد کے بجائے لاہور طلب کر لیا ہے۔
میاں محمد نوازشریف نے رواں ہفتے مظفرآبادمیں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ، ن لیگی ذرائع کے مطابق موسم خرابی کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ایک عہدیدار نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور جمعیت اہل حدیث کے مابین انتخابی حکمت عملی طے پا گئی
میاں محمد نوازشریف نے دو روزہ دورہ مظفرآباد کے دوران مسلم لیگ(ن) کے امیدوارو سے متعلق فیصلہ کرنا تھا اور ن لیگی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کرنا تھی۔میاں نوازشریف کے ہمراہ مریم نواز نے بھی مظفرآباد جانا تھا۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق اب اجلاس 7مئی کو لاہور میں طلب کیا گیا اور مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے رہنمائوں کو لاہورمیں ہی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راجہ ذوالقرنین کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، راجہ فاروق حیدر
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر سےپہلےگلگت بلتستان کے ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائیگا کیونکہ گلگت بلتستان میں الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے اور 7 جون کو پولنگ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ٹکٹ سے متعلق آزادکشمیر کے تمام حلقوں کے امیدواران کی حتمی لسٹ بھی مانگ لی ہے ،امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہی کی جائے گی۔
میاں نوازشریف ٹکٹس جاری کرنے سے قبل سابق وزراء پرویز رشید برجیس طاہرسے اہم حلقہ وار امیدوران اور مہم میں حلقہ کی صورت حال پر بریفنگ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وسطی باغ میں سیاسی ہلچل، امتیاز طاہر واپس ن لیگ میں شامل ہو گئے
یاد رہے کہ میاں نوازشریف دو بار پہلے بھی دور ملتوی ہوچکا ہے اور آزاکشمیر کے رہنمائوں نے ہی امیدواروں سے انٹرویو کرکے سفارشات تیار کی ہیں۔




