امارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران نے یواے ای پر 4 کروز میزائل سے حملہ کردیا ۔ ایران کی جانب سے داغے گئے یواے ای میں نصب ڈیفنس سسٹم کی مدد سے ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یواے ای میں سنائی دی گئی آوازیں فضائی خطرات کو روکنے کیلئے موثر کارروائی کی ضامن ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں پاکستان نے متعدد بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، عالمی جریدہ فارن افیئرز
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سےیواے ای کی طرف آنے والے چارمیزائلوں کو ناکارہ بنادیا ،تین کو فضاء میں تباہ کردیا گیا ہے
امارتی حکام کے مطابق ایک کروز میزائل کونشانہ بنایا گیا جو سمندر میںجا گرا۔وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ملک کے بکھرے ہوئے علاقوں میں سنائی دینے والی آوازیں فضائی خطرات کو کامیاب روکنے کا نتیجہ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آناورنہ طاقت کا استعمال کرینگے، ایران کی امریکہ کو وارننگ
وزارت نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور حقائق کی تصدیق کریں، اس کے علاوہ انتباہی پیغامات کی وصولی پر عوامی حفاظت کے تمام اقدامات پر عمل کریں۔




