راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی پولیس نے چوہڑ چوک کے علاقے سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تھانہ ویسٹریج کی پولیس نے چوہڑ چوک کے علاقے سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا جس نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ادارے میں سیاسی سرگرمیوں پرمکمل پابندی عائد،ریڈ فاؤنڈیشن کادوٹوک اعلان
پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق، پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے کہ ایک مشکوک شخص کو دھمیال کی طرف جاتے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر اس شخص نے گھبرا کر واپس مڑنے کی کوشش کی جس پر اسے فوری طور پر روک لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور منگلہ ڈیم متاثرین کا دیرینہ خواب پورا، وزیراعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں آلاٹمنٹ آرڈرز کی تقسیم
تلاشی اور پوچھ گچھ کے دوران جب مشکوک شخص سے اس کی شناختی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ کوئی بھی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص نے اپنی شناخت دلیر مشتاق ولد مشتاق احمد صوفی کے نام سے کروائی اور اعتراف کیا کہ وہ بھارتی شہری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ :ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس،لیز منسوخی کیخلاف دائر درخواست مسترد
گرفتار شخص کے قبضے سے دو بال پین اور 1750 روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔



