مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزادکشمیر کے نوجوان آئی ٹی و ہنر مندی کی تعلیم کے ذریعے بہترین روزگار حاصل کرسکتے ہیں حکومت ایسے نجی سطح پر قائم آئی آٹی سکولز و انسٹی ٹیوٹس کی معاونت کرے گی۔
مون کری ایشنز سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 2007 سے اب تک 14 ہزار ریاست کے بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے کر کارآمد شہری بنایا جس پر سی ای او ادارہ صلاح الدین شاہ اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے یہاں دارالحکومت کے فائیو سٹار ہوٹل میں مون کری ایشنز سکول اف آئی ٹی کے زیر اہتمام شاندار سالانہ تقسیم اسناد و ایوارڈز سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سنسنی خیز مقابلہ: اسلام آباد کو شکست،حیدر آباد فائنل میں پہنچ گیا
تقریب کی صدارت سابق وزیر اطلاعات و ممبر قانون ساز اسمبلی مولانا پیر مظہر سعید شاہ تھے، اس سے قبل وزیراعظم جب پی سی ہوٹل پہنچے تو سی ای او مون کری ایشنز صلاح الدین شاہ ، ادارہ کے انسٹرکٹرز،اساتذہ و طلبا نے پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے۔
تقریب میں وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سابق وزیر حکومت محترمہ صدف شیخ ، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر ، وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن آزاد جموں وکشمیر سردار ذوالفقار علی، صدر مرکزی ایوان صحافت سہیل مغل، آزاد کشمیر سے شائع ہونے والے ریاستی اخبارات کے چیف ایڈیٹرز و ایڈیٹرز ،صدر سول سوسائٹی راجہ آفتاب صدیق،چیئرمین فاروق میر، محمود احمد مسعودی، شیخ نذیر احمد، ڈاکٹرسہیل شیخ، صائم بخاری، شبر کیانی نقیب تقریب صایم خان راست، سینئرصحافیوں عبدالواجد خان، سید شبیر شاہ، ارحم شیخ تاجر قیادت، میونسپل کارپوریشن کے کونسلر راشد زرگر ،مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل خرم شہزاد، اظفر یاسین، شیخ منیر احمد سمیت خواتین و حضرات طلبہ طالبات اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی فہرستوں کی تیاری: سرکاری افسران،ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ
وزیرا وزیراعظم ازاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے سی ای او مون کری ایشنز صلاح الدین شاہ کے ہمراہ ریاستی اخبارات کے چیف ایڈیٹرز اور دارالحکومت کے کمپیوٹر ٹریننگ و پرنٹنگ پریس کے شعبہ سے وابستہ اداروں کے مالکان کو بہترین خدمات پر خصوصی اعزازی شیلڈز عطا کیں جن میں ڈیلی خبرنامہ کےظہیر احمد جگوال، روزنامہ سیاست کے نثار احمد راتھر، روزنامہ صبح نو کے سرفراز خواجہ، روزنامہ دومیل کے راجہ امجد حسین، روزنامہ جموں وکشمیر ٹائمز کے ذوالفقار حسین بٹ، روزنامہ چنار نیوز کے شہزاد احمد لولابی، روزنامہ کشمیر آبزرور کے سید غلام رضا کاظمی، روزنامہ ہمقدم کے ایس ایم فاروق خان اور روزنامہ شمال کے نصیر انور شامل تھے۔۔۔
دریں اثناء وزیراعظم فیصل راٹھور مون کری ایشنز سکول آف آئی ٹی سے پروفیشنل کورسز مکمل کرنے والے طالبات میں سابق سابق وزیر حکومت پیر مظہر سعید شاہ ،سابق وزیر حکومت محترمہ صدف شیخ، سی ای او مون کری ایشنز صلاح الدین شاہ، صدر مرکزی ایوان صحافت سہیل مغل، ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر شوکت جاوید میر اور کونسلر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد راشد زرگرنے سرٹیفکیٹ اور خصوصی ایوارڈ جبکہ سی ای او مون کری ایشنز کی جانب سے وزیراعظم فیصل راٹھور، وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید ،سابق وزیر اطلاعات مولانا پیر مظہر سعید کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں




