مظفرآباد: پٹرول کی قلت ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)دارالحکومت مظفرآباد میں پٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع رد و بدل کے پیش نظر کئی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی فراہمی عارضی طور پر روک دی جس کے باعث مختلف علاقوں میں پٹرول نایاب ہو گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے دستبردار نہیں ہونگے،نئے پتے ابھی نہیں کھیلے،علائو الدین بروجردی

ذرائع کے مطابق بعض پٹرول پمپ مالکان نے کل سے ہڑتال کا اعلان بھی کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

متعدد پٹرول پمپوں پر پٹرول مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے پٹرول کی مزید ترسیل بھی رک گئی ہے جبکہ جن پمپوں پر پٹرول دستیاب ہے وہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، دو روزہ کمی کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ

شہریوں کو گھنٹوں انتظار کے بعد پٹرول حاصل کرنا پڑ رہا ہے، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے اور شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا حکم، محکمہ صحت مظفرآباد میں 20 سے زائد تقرریاں معطل

عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔