مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر کی نظامِ انصاف سے متعلق اہم اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔
ہائیکورٹ آزادجموں وکشمیر راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ بنام حکومت آزاد جموں و کشمیر (آزادکشمیر اسمبلی) رِٹ پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پٹرول کی قلت ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں
عدالت نے درخواست گزار کا موقف تسلیم کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ آزاد کشمیر میں بھی پنجاب کی طرز پرمؤثر سول پراسیکیوشن سسٹم قائم کیا جائے تاکہ انصاف کے نظام کو مزید مضبوط، شفاف اور پیشہ ورانہ بنایا جا سکے۔
راجہ ضیغم افتخار نے اسے اہم قانونی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں سول پراسیکیوشن کا باقاعدہ ڈھانچہ قائم ہونے کی راہ ہموار ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کرنل ریٹائر وقار احمد نور زبیر جرال کے گھر پہنچ گئے، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت، مشاورت کا عندیہ
بڑی تعداد میں وکلاء کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور وہ عدالتی نظام میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے سکیں گے،
جس سے مجموعی طور پر عدالتی نظام میں بہتری آئے گی اور انصاف کی فراہمی مزید مؤثر بنے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، دو روزہ کمی کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف وکلاء برادری بلکہ پورے عدالتی نظام کے لیے ایک مثبت اور تاریخی پیشرفت ہے۔




