کرنل ریٹائر وقار احمد نور زبیر جرال کے گھر پہنچ گئے، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت، مشاورت کا عندیہ

برنالہ (کشمیر ڈیجیٹل)مرکزی رہنما مسلم لیگ نواز کرنل (ر) وقار احمد نور ٹیم کے ہمراہ سابق صدر مسلم کانفرنس تحصیل برنالہ زبیر جرال کے گھر پہنچ گئے ۔ جہاں انہیں باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی۔

اس موقع پر محمد زبیر جرال نے اپنے دوست احباب اور عزیز رشتہ داروں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرحلقوں میں انتخابی فہرستوں کی تیاری الیکشن کمیشن میں چیلنج

ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما زبیر جرال کا جلد باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے، کارکنان کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے پارٹی کو واضح برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ زبیر جرال کا شمار تحصیل برنالہ کی بااثر شخصیات میں ہوتا ہے، اور بالخصوص یونین کونسل امبڑیالہ اور یونین کونسل ہزاری میں ان کا خاصا اثر و رسوخ موجود ہے۔

ان کی شمولیت سے ن لیگ کے ووٹ بینک میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔مقامی سطح پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس سیاسی پیش رفت سے حلقہ برنالہ میں ن لیگ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی اور آئندہ انتخابات میں کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ‘اپنا گھر اسکیم’ کا باضابطہ آغاز، مستحقین میں بینک چیک تقسیم

تاہم سیاسی حلقے اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ انتخابی نتائج کا انحصار مختلف عوامل پر ہوتا ہے، جن میں عوامی مسائل، کارکردگی اور مجموعی سیاسی صورتحال شامل ہیں۔

زبیر جرال کی متوقع شمولیت کو خطے کی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہوں گے۔

Scroll to Top