ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)مسلم لیگ ن حلقہ سات جہلم ویلی کے کارکنان کی پرہجوم پریس کانفرنس ، حلقہ بھر سے سینئر لیگی کارکنان ، کونسلرز کا حلقہ سات میں دیوان چغتائی سمیت پیراشوٹرز کو تسلیم کرنے سے انکار ، لیگی کارکنوں کا دس ہزار اجتماعی استعفوں کا اعلان
لیپا سے ریوند تک کارکنان مسلم لیگ ن کا پریس کانفرنس میں پیراشوٹر نامنظور کے نعرے ، پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی فرید خان نے کہا قرآن پر حلف دیکر پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کرنے والے پیراشوٹرز کو کارکنان پر مسلط کیا گیا تو اس کے منفی اثرات پورے مظفرآباد ڈویژن تک جائیں گے ۔..
پارلیمانی بورڈ آگاہ رہے بند کمروں میں فیصلہ کرکے حلقہ میں ایم ایل اے دیوان چغتائی کو مسلط کیا گیا تو اجتماعی استعفی دیں گے ، ایل او سی لیپا سے ریوند تک پورے حلقہ کے سینئر کارکنان یہاں موجود ہیں ، پانچ سال ایم ایل اے کی انتقامی کاروائیاں برداشت کیں اب سروں پر نہیں بٹھاسکتے نہ ان کے ساتھ چل سکتے ہیں ۔۔۔
قیادت اور پارلیمانی بورڈ سے اپیل ہے کہ کارکنان کی رائے کا احترام کیا جائے ، کارکن کسی پیراشوٹر کو تسلیم نہیں کریں گے ، میں چالیس سال سے جماعت اور قائد کشمیر کیساتھ وابستہ ہوں ، ہمیشہ مفادات کو ٹھکرایا جماعت کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ، اب قیادت ہمیں موقع دیں اور حلقہ سے لیگی امیدواران میں سے ٹکٹ دے ، 15 ہزار لوگوں نے 2021ء میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے ۔۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا حکم، محکمہ صحت مظفرآباد میں 20 سے زائد تقرریاں معطل
میاں نواز شریف سے اپیل ہے کہ آزاد کشمیر میں پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کرنے والے پیراشوٹرز کو کارکنان پر مسلط نہ کریں ، ان لوگوں نے قرآن پر حلف لیکر پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کیں ، کارکنوں کو موقع دیں ، کیا حلقہ میں مسلم لیگ ن کے لوگ اس قابل نہیں کہ یہ الیکشن لڑسکیں ۔
کل حلقہ سات کے چار یونین کونسل کے کارکنان نے چناری میں پریس کانفرنس کرکے قیادت کو اپنے تخفظات سے آگاہ کیا ، مسلم لیگ ن کی قیادت سے بارہا کہا ہے حلقہ سے جسے بھی لیگی کو ٹکٹ دیا جائے تو اسے قبول کریں گے ، پارلیمانی بورڈ سے گزارش ہے کہ کارکنوں کی رائے کا احترام کیا جائے ، اگر بند کمروں میں بیٹھ کر کوئی فیصلہ مسلط کیا گیا تو نقصان کی زمہ دار لیگی قیادت ہوگی ، عوامی رائے کا احترام کیا جائے کارکنوں کی رائے کا احترام کیا جائے ، اگر ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی تو اس کے اثرات پورے مظفرآباد ڈویژن پر پڑیں گے ، ہم کسی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔جلد جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا ، اور قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔۔۔۔
ایک سوال کے جواب میں فرید خان نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر ہمارے قائد ہیں فاروق حیدر خان نے کارکنوں کو یقین دلایا ہے کہ لیگی کارکن جنہوں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا ہے انہیں موقع دیا جائے گا ، فاروق حیدر آزاد کشمیر میں جس حلقہ سے بھی الیکشن لڑیں وہ قائد کشمیر ہیں اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے بانی ہیں ، وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔۔۔
ہم حلقہ سات میں متحد و منظم ہیں ، حلقہ اور ضلع بھر کوئی تقسیم نہیں ہے حلقہ چھ اور حلقہ سات کے کارکنان مسلم لیگ ن متحد و منظم ہیں ، قیادت سے کہوں گا کہ کارکنوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کریں ۔۔۔
میاں نواز شریف نے قیادت کو کہا ہے کہ نظریاتی کارکنان کو ٹکٹ دیا جائے مسلم لیگ ن کے قائد کے اس بیان سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، امیدوار اسمبلی لیاقت علی اعوان نے کہا کہ حلقہ سات کو چراگاہ نہیں بننے دیں گے ، دیوان علی چغتائی نے پانچ سال سے ہمارے کارکنوں کیساتھ انتقامی کاروائیاں روا رکھی ہیں ہم قیادت کو متنبہ کرتے ہیں کہ کارکن ایسا کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے ۔ہم پر کسی پیراشوٹرز کو مسلط نہ کیا جائے ، مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ یہ پیراشوٹرز دیکھتے ہیں کہ وفاق میں جس کی حکومت آتی ہے جس کی حکومت آنے والی ہوتی ہے اس میں شامل ہو جاتے ہیں اور نظریاتی کارکنوں کا استحصال کرتے ہیں ، قیادت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ حلقہ کے اندر سے کارکنوں کو ٹکٹ دیا جائے گا ، پانچ لوگوں نے ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں ، قیادت ان لوگوں کو ٹکٹ دے ہم بھرپور رزلٹ دیں ، جلد آئندہ جلسہ عام کا انعقاد کریں گے ۔۔۔
کونسلر راجہ صادق آف لمنیاں نے کہا کہ ہمیں پیراشوٹر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، مسلم لیگ ن میں جو آنا چاہتا ہے ہم خوش آمدید کہیں گے لیکن ٹکٹ کی شرط پر کسی کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ہم نے پانچ سال اس حلقہ کے ایم ایل اے کا ظلم و ستم برداشت کیا اب اسی ایم ایل اے کے نعرے لگائیں ایسا نہیں ہوسکتا ۔۔۔
کونسلر ارشد عباسی نے کہا کہ حلقہ میں لیگی کارکن کو ٹکٹ دیا جائے ،کونسلر راجہ شکیل نے کہا کہ ہمیں راجہ فاروق حیدر پر اعتماد ہے انشاء اللہ وہ پیراشوٹر کو کارکنوں پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ، فرید خان کو ٹکٹ دیا جائے ، کونسلر لیاقت حسین اعوان نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ہم پیراشوٹر کو تسلیم نہیں کریں گے ، اس موقع پر حلقہ سات بھر سے کونسلرز سابق امیدواران ضلع کونسل ظہیر اعوان ، الطاف کیانی ، اکبر کیانی ، راجہ یاسر خان ، ظہیر عباسی ، راجہ صادق خان ،کونسلر ارشد عباسی ، کونسلر راجہ شکیل ، سلیم اعوان ، اسد نذیر کیانی ، چوہدری جبیر ، چوہدری حبیب ، چوہدری وسیم ، نسیم چغتائی ، محمد منیر میر ، سمیت لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔




