آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا حکم، محکمہ صحت مظفرآباد میں 20 سے زائد تقرریاں معطل

ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے محکمہ صحت عامہ مظفرآباد میں رولز کی خلاف ورزی پر جونیئر ہیلتھ ٹیکنیشنز کی بڑی تعداد میں ہونے والی تقرریوں کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے محکمہ صحت عامہ مظفرآباد میں جونیئر ہیلتھ ٹیکنیشن (بی-9) کی حالیہ 20 سے زائد تقرریاں معطل کر دی ہیں۔ جسٹس سردار محمد اعجاز خان نے “عامر منظوم بنام آزاد حکومت” کے عنوان سے دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد تمام متنازع تقرریاں فوری طور پر معطل کرتے ہوئے مقدمہ کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ، پنجاب کی طرز پر سول پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا حکم

قانونی اعتراضات اور قواعد کی خلاف ورزی:

مقدمے کی پیروی معروف قانون دان راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔ انہوں نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ جونیئر ہیلتھ ٹیکنیشن (بی-9) کی تقرریوں کے لیے قائم کردہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا گریڈ 19 کا آفیسر ہونا قانونی طور پر لازم ہے۔ تاہم، مذکورہ تقرریاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) مظفرآباد نے کی ہیں جو کہ خود گریڈ 18 کے ملازم ہیں۔ عدالت نے اس قانونی نکتے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام 20 سے زائد تقرریاں فوری طور پر معطل کر دیں اور مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کا آزاد کشمیر کے عوام کے لیے بڑا تحفہ، میرپور میں فری ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

Scroll to Top