پونچھ : یوتھ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کا شیڈول معطل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ضلع پونچھ کی یونین کونسل تائی میں یوتھ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے جاری شیڈول معطل کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس، ہائیکورٹ کا صحت حکام کو عملدرآمد آرڈر پیش کرنے کا حکم

ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن کے تصفیہ تک انتخابات مؤخر رہیں گے۔ نوجوان قانون دان کامران بشیر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انتخابات تین سال قبل ہونے چاہیے تھے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئین کے مطابق مہاجرین کے تمام حقوق بحال ہیں ،وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور

پٹیشنر کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کر کے الیکشن میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے۔ عدالت میں زیر سماعت معاملے کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل روکنے کی منظوری دے دی۔