توہین عدالت کیس، ہائیکورٹ کا صحت حکام کو عملدرآمد آرڈر پیش کرنے کا حکم

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)توہین عدالت کیس: ہائی کورٹ نے محکمہ صحت حکام کو عملدرآمد کا آرڈر پیش کرنے کا حکم دیدیا، سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔

ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے توہین عدالت کیس میں محکمہ صحت کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے عملدرآمد دستاویزات طلب کرلیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیوٹا کمپنی کا مشہور زمانہ گاڑی فورچیونر کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

عدالت نےمقدمہ عنوانی شمیم اختر بنام آزاد حکومت میں پٹیشنر کے حق میں فیصلہ دے رکھا تھا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر پٹیشنر نےتوہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئین کے مطابق مہاجرین کے تمام حقوق بحال ہیں ،وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور

اس توہین عدالت کیس کی سماعت کل 29 اپریل 2026کو ہو گی۔ عدالت نے محکمہ صحت کے ذمہ داران کوکل کی تاریخ پر فیصلہ پر عملدرآمد کا آرڈر پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما مقبول گجر نے بطور ممبر اسمبلی دوبارہ حلف اٹھا لیا

عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر محکمہ صحت حکام نے عملدرآمد آرڈر پیش نہ کیا تو بصورت دیگر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

Scroll to Top