شاہ غلام قادرکی حکومتی تعلیمی پیکیج کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومتی تعلیمی پیکیج سمیت دیگر اعلانات، آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات سے قبل سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا۔

صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے حکومت آزادکشمیر کے تعلیمی پیکیج کے اعلان اور وزیراعظم کے مختلف علاقوں کے دوروں کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جدید پٹریاٹ سسٹم تباہ،ایران کے 60سال پرانے طیاروں نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 120 روزہ انتخابی پلان جاری کیے جانے کے بعد حکومت کی طرف سے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور تعلیمی پیکیج کا اجرا انتخابی ضابطہ اخلاق اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 120 روزہ الیکشن پلان کے بعد ایسے اعلانات قبل از وقت انتخابی دھاندلی کے مترادف ہیں۔ معاملے پر آئندہ چند روز میں سماعت متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دو روزہ جاب فیسٹیول 28 اپریل سے شروع

صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے مؤقف اپنایا کہ قبل از وقت ترقیاتی پیکیجز اور اعلانات انتخابی دھاندلی کے مترادف ہیں اور ان کا مقصد انتخابی عمل پر اثرانداز ہونا ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات، نئی سکیموں اور تعلیمی پیکیج پر عملدرآمد سے فوری طور پر روکا جائے تاکہ شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دائر تحریری درخواست چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہو چکی ہے جبکہ اس معاملے پر آئندہ چند روز میں سماعت متوقع ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو آئندہ انتخابات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ممکنہ اثرات انتخابی ماحول پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مطالبات کی عدم منظوری ،ہیلتھ ملازمین کا یکم مئی سے تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے حالیہ دنوں تعلیمی پیکیج اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سیاسی و عوامی حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں

جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اس معاملے کو باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن میں اٹھا کر انتخابی عمل کی شفافیت سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Scroll to Top