واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور پاکستان کی قیادت، خصوصاً فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو قابلِ احترام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور اس کیساتھ تعلقات کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں کئی عالمی تنازعات کو ختم کرانے میں کردار ادا کیا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی تھی اور یہ تنازع جوہری جنگ کی طرف بڑھ رہا تھا، تاہم ان کی کوششوں سے حالات بہتر ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کشیدگی کے دوران متعدد فوجی جھڑپیں ہوئیں اور کئی طیارے بھی تباہ ہوئے جبکہ پاکستان کی قیادت نے ان کی کوششوں کو سراہا ۔
ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہاں جاری تنازع جلد ختم ہو جائے گا اور امریکہ اس میں کامیاب ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ شوٹر کی تصویر شیئر کردی
ان کے مطابق کہ اگر ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ براہِ راست رابطہ کر سکتا ہے، اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور مثبت راستہ اختیار کرے گا ۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کا معاملہ بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہوگا اور امریکہ اس پر خاص توجہ دے رہا ہے ۔
چین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس سے زیادہ مایوس نہیں، تاہم چین مزید تعاون کر سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فائرنگ کے واقعے پر صدر ٹرمپ کا ردعمل اور ایران جنگ کے حوالے سے اہم بیان
نیٹو کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں نیٹو نے بھرپور ساتھ نہیں دیا جبکہ بعد میں برطانیہ کی جانب سے مدد کی پیشکش کو انہوں نے غیر مناسب قرار دیا ۔



