امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد مبینہ شوٹر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ سوشل’ پر اس شخص کی تصویر جاری کی ہے جس نے تقریب میں فائرنگ کی تھی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت 30 سالہ کولی تھامس ایلن کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس ایک سے زیادہ ہتھیار اور چاقو موجود تھے اور اس نے بال روم کے باہر سیکرٹ سروس کے اہلکار پر فائرنگ کی، تاہم حفاظتی جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔
BREAKING: President Trump says he just put out “the tapes showing the violence of this thug”
He says one officer was shot but is in “great shape”
Here is the security footage POTUS posted to Truth Social: pic.twitter.com/ASok2Gr5z5
— Hannah Brandt (@HannahBrandt_TV) April 26, 2026
یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے واقعے پر صدر ٹرمپ کا ردعمل اور ایران جنگ کے حوالے سے اہم بیان
صدر ٹرمپ نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ جب فائرنگ ہوئی تو انہیں ایسا لگا جیسے ٹرے گرنے کی زوردار آواز آئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میلانیا نے فوراً بھانپ لیا کہ یہ کوئی بری آواز ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مشتبہ شخص نے محض 15 گز کے فاصلے سے حملے کی کوشش کی اور ان کا خیال ہے کہ ہدف وہی تھے، تاہم وہ اسے ایران جنگ سے جوڑ کر نہیں دیکھتے۔ ایف بی آئی کے مطابق شوٹر کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا تھا اور اب اس کے مقاصد جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔




